معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کو سپردِ خاک کردیا گیا
معروف عالم دین وخطیب علامہ طالب جوہری کو ہزاروں سوگ واروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ انچولی کے امروہہ گراونڈ میں ادا کی گئی۔جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکہف۔ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ معروف عالم دین و مذہبی اسکالر و خطیب علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ انچولی کے امروہہ گراونڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں چاہنے والے شریک ہوئے جبکہ نماز جنازہ آپ کے شاگرد علامہ مصطفی وزیری نے پڑھائی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ان کے خلا کو کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔ معروف نوحہ خوان فرحان علی وارث نے کہا علامہ نے ہمیشہ امن ، بھائی چارگی اور دین کے فروغ کا درس دیا یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں علامہ طالب جوہری کی تدفین نیو رضویہ سوسائیٹی کے قبرستان میں کردی گئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔