وزیراعظم چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا...
شائع 23 جون 2020 09:28am

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لداخ تنازع کےدوران وزیراعظم بالکل غائب رہے ، وزیراعظم چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیرمعمولی اجلاس ہوا لیکن لداخ تنازع کےدوران وزیراعظم بالکل غائب رہے،وزیراعظم لداخ تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جب لداخ میں تنازع تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے تھے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےدورہ سندھ کےدوران ڈاکٹروں ،کوروناوائرس ،کسانوں اورٹڈی دل کوبالکل نظراندازکیا۔

بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ وزیراعظم ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟۔