ملک بھرمیں ایس او پیز کی 9532خلاف ورزیاں ،مارکیٹس سیل اور جرمانے
اسلام آباد:ملک بھرمیں ایک روز کے دوران ایس اوپیز کی 9532خلاف ورزیاں ہوئیں، مارکیٹس اور صنعتیں سیل جبکہ گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے ۔
انسداد کورونا وائرس کے باعث حکومتی احکامات نہ ماننے والوں کیخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 9532 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،874مارکیٹوں اور1409گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
خیبرپختونخوا خلاف وزریوں میں آج بھی سرفہرست رہا،جہاں سب سے زیادہ 4ہزار479 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، 105 گاڑیاں اور213دکانیں سیل اورجرمانے کئے گئے ۔
پنجاب میں 2445 ،سندھ میں 1000،بلوچستان میں818، آزاد کشمیرمیں585 اورگلگت بلتستان میں 216 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔
وفاقی دارلحکومت میں صرف 49 خلاف وزریاں ہوئیں ، انتظامہ نے خلاف ورزری پر دکانیں سیل اور گاڑیوں کو جرمانے کئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔