Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'بھارت باز نہ آیا تو چین اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجے گا'

چینی تجزیہ کار نے بھارت کے باز نہ آنے کی صورت میں اپنی فوج...
شائع 23 جون 2020 12:23pm
چینی  تجزیہ نگار اور انٹرنیشنل ریلیشن ایکسپرٹ وکٹر ژیکائی گاؤ
چینی تجزیہ نگار اور انٹرنیشنل ریلیشن ایکسپرٹ وکٹر ژیکائی گاؤ

چینی تجزیہ کار نے بھارت کے باز نہ آنے کی صورت میں اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کا اشارہ دے دیا۔

چین کے معروف تجزیہ نگار اور انٹرنیشنل ریلیشن ایکسپرٹ وکٹر ژیکائی گاؤ کا کہنا ہے کہ بھارت باز نہ آیا تو چین بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج بھیج سکتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا تو چین اور بھارت کے مابین جنگ کا آغازہو سکتا ہے۔

وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چینی سرزمین سے دستبرداری سے انکار نہیں کرتا تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ چھڑ سکتی ہے اور اگر ہم بھارت کے موقف کو درست مان لیں تو پھر چین بھی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں فوج بھیجنے کا حق رکھتا ہے۔ کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے اس پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔

وکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بھارتی حکومت کو اب جاگنے اور حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس معاملے میں بھارت کا مؤقف درست تسلیم کر لیا جائے تو پوری دنیا خانہ جنگی کی طرف جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div