Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد4 لاکھ 74ہزار ہوگئی

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریا ں جاری ...
شائع 23 جون 2020 02:49pm

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریا ں جاری ہیں،اموات کی تعداد 4لاکھ 74ہزار ہوگئی جبکہ کیسزکی تعداد 91لاکھ 92ہزار سے زائد ہوگئی ۔

دنیا بھر6ماہ سےکورونا وائرس کے وار جاری ہیں، بیشترحصوں میں وبا ءکی شدت میں کمی آئی ہے، مختلف ممالک میں اموات اور کیسزمیں اضافہ جاری ہے۔

برازیل، روس ، اوربھارت کورونا کے نئے گڑھ بن چکے ہیں ،امریکا میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے صورتحال پھر بگڑنے لگی۔

عالمی ادارہ صحت کےمطابق اتوار کوایک دن میں سب سےزیادہ ایک لاکھ 83ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ،جن میں برازیل امریکا اوربھارت کےسب سے زیادہ متاثرین تھے۔

امریکا میں اموات 1لاکھ 22ہزارسے تجاوزکورونا کیسز 23لاکھ 88ہزارتک پہنچ گئے جبکہ 11لاکھ سےزائد کیسز کے ساتھ برازیل دوسرا متاثرہ ملک بن گیا ،وائرس 51ہزارسےزائد زندگیاں نگل گیا۔

کورونا وائرس سے روس میں 8ہزار200سےزائد اموات ہوئیں جبکہ کیسز 5لاکھ 92ہزارتک پہنچ گئے۔

بھارت میں 14ہزار سےزائد ہلاکتیں اور تقریبا4لاکھ 90ہزارسے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہیں ۔

چین اورجنوبی کوریا میں بھی مسلسل نئےکیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس کے بعد وہاں وائرس کی دوسری لہر کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div