Aaj TV News

حکومتی ہدایات و احکامات کی روشنی میں اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ میں کورونا کی علامات جیسے بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے میں کسی دشواری کا سامنا ہے تو آپ فوراً ہیلپ لائن (1166) پر فون کر سکتے ہیں یا اپنے معالج سے رجوع کیجیے۔

پرائیویٹ لیبارٹریاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے 7900 روپے تک فی ٹیسٹ فیس وصول کر رہی ہیں جب کہ کچھ سرکاری ہسپتال یہ ٹیسٹ مفت بھی کر رہے ہیں۔ ان ٹیسٹ کا نتیجہ دو دن میں وصول ہو گا۔

کراچی میں یہ ہسپتال کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہے ہیں:

٭ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (مفت)

٭ ڈاؤ اوجھا کیمپس (مفت)

٭ انڈس ہسپتال (مفت)

٭ڈاکٹر رُتھ فاؤ سول ہسپتال (مفت)

٭ SIUT (مفت)

٭کٹیانہ میمن ہسپتال (مفت)

٭ لیاری جنرل ہسپتال (مفت)

٭ لیڈی ڈوفرین ہسپتال (2000 روپے)

٭ چغتائی لیب (7900 روپے) گھر پر سیمپلنگ کی سہولت دستیاب ہے۔

٭ہاشمانیز لیب (8000 روپے) گھر پر سیمپلنگ کی سہولت دستیاب ہے۔

٭ عیسیٰ لیب (7500 روپے) گھر پر سیمپلنگ کی سہولت دستیاب ہے۔

٭ چلڈرن ہسپتال، گلشن اقبال (6900 روپے)

٭ ضیاءالدین ہسپتال (7950 روپے)

٭ طبّہ ہارٹ ہسپتال (ُ8000 روپے)

٭ساؤتھ سٹی ہسپتال (9000 روپے)

٭آغا خان ہسپتال (9000 روپے)

سندھ بھر میں کورونا کے مشتبہ کیسز کے حوالے سے قائم کی گئی ہیلپ لائن پر ان نمبروں کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: 99204405-021، 99206565-021، 99203443-021، 99204405-021 اور 0111712-0316