پنجاب:کوروناکیسز میں اضافہ، مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے بھر ...
شائع 23 جون 2020 07:48pm

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے بھر میں مزید تینتیس مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کے مزید 33 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کورونا کیسز میں اضافے کےباعث علاقوں کو سیل کرنےکاحکم بھی دے دیا گیا ہے، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ایس اوپی پرعملدرآمد کرنےکاحکم دیا ہے۔

سیل ہونے والے علاقوں میں گلبرگ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن کے علاقےشامل ہیں جبکہ گجرات، گوجرانوالا،ملتان،راولپنڈی، فیصل آباد کےعلاقے بھی سیل کیے جائیں گے۔