لاہور: کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون بے معنی
لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن عملی طور پربےمعانی ہو کر رہ گیا،بعض علاقے سیل ہونے کے چند روز بعد ہی کھول دئیے گئے،علاقہ مکین کہتے ہیں یہاں انتظامیہ نے بلاوجہ لاک ڈاؤن کیا تھا۔
لاہور میں ایک طرف مزید علاقے سیل کئے جانے کی بات ہو رہی ہے تو دوسری جانب سیل کیے گئے علاقے وقت سے پہلے کھولے جا رہے ہیں، اسلامپورہ کے ایک علاقے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جہاں چند روز بعد ہی لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔
لوگ کہتے ہیں حکومت نے بعض ایسے علاقے بھی سیل کر دئے ہیں جہاں کورونا کے کیس یا تو تھے ہی نہیں، اور اگر تھے تو وہ کب کے صحتیاب ہو چکے تھے، ایسے علاقوں کو سیل کر کے حکومت اپنے وسائل اور انرجی دونوں کو ضائع کر رہی ہے۔
بغیر ٹھوس وجہ کے کسی علاقے کو سیل کرنا درست نہیں، ایسا کرنے سے عوام کی مشکلات میں اضافے کے علاوہ حکومت کی سبکی بھی ہو رہی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔