پنجاب: گرمی کی شدت میں مزید اضافہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ماہ...
شائع 23 جون 2020 08:26pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ماہ جون میں ہی فضا میں نمی بڑھنے سے حبس ہونا شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے بارش برسنےکا امکان ظاہرکیا ہے۔

پنجاب بھر میں موسم گرما شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔۔شدید گرمی نے شہریوں کے لیے کام کرنا ہی مشکل بنادیا ہے۔ جولائی کی بجائے جون کے مہینے میں ہی حبس بھی بڑھ گئی ہے جس سے درجہ حرارت چالیس بھی پچاس کے برابر لگتا ہے۔

لاہور گوجرانوالہ سیالکوٹ فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں شام کے وقت چلنے والی ہوائیں بھی گرمی کو کم نہیں کرسکیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لیکن جمعرات سے بارشوں کے سلسلے کی بھی نوید دےدی ہے۔