وفاق پر صوبوں کو کمزور کرنے کا الزام
سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے، وہ کہتے ہیں حکومت صوبوں کو مزید کمزور کررہی ہے،
انہوں نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے،ہر بحران کو مزید گہرا کردیتے ہیں۔
آصف زرداری نے پنجاب میں جیالوں کو پیغام دیا کہ متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد کو فون کیا اور کہا کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔ وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں، بدقسمتی سے وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے انہیں مزید کمزور کررہی ہے، حکمران آئین،اصول اور کسی تہذیب کو نہیں مانتے بلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں۔
سابق صدر نے حکومت کو ٹڈی دل کے خطرے سے بھی آگاہ کیا اور بولے ٹڈی دل سے کسان کو اور ملک کو جو نقصان ہوگا وہ کئی سالوں تک پورا نہیں ہوسکےگا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔