پاکستان میں مزید1515افراد میں کورونا کی تصدیق ، تعداد188926 ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں مزید 1515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد تعداد188926ہوگئی جبکہ3755افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 3ہزار892نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 88ہزار926ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 24جون بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1515نئے مریض سامنے آئےجبکہ24ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1228،اسلام آباد میں 264اورآزاد کشمیر میں کورونا کے23کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 21،اسلام آباد میں2اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد72ہزار656ہوگئی جبکہ پنجاب میں69ہزار536افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں23ہزار388،بلوچستان میں9ہزار634،اسلام آباد میں11ہزار483، گلگت بلتستان میں1337اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے892کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید60مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد3755ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1516افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 1124،خیبرپختونخوا میں 855،بلوچستان میں106،اسلام آباد میں108 اور گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 23،23ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 07ہزار 417مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4283افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد77 ہزار754ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار380کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3ہزار892افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ50ہزار141افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔