کراچی میں گرمی کی لہر،درجہ حرارت 39ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی :شہرقائد میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے ، صبح سے ہی شدید...
شائع 24 جون 2020 10:15am

کراچی :شہرقائد میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے ، صبح سے ہی شدید دھوپ ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں صبح سے ہی گرمی نے انٹری دے دی ہے شدید دھوپ اور ہلکی ہوا کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے ہلکی ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔