کورونا وائرس:آج اسلام آباد کے مزید 4 سیکٹرز سیل کئے جائیں گے
اسلام آباد:کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہونے پر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 4 سیکٹرز سیل کئے جائیں گے ،اسمارٹ لاک ڈان کے تحت اسلام آباد کے دس او راولپنڈی کے 22 علاقے پہلے ہی سیل ہیں۔
کورنا کیسز بڑھنے پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد علاقے سیل کردیئے گئے جبکہ صورتحال سنگین ہونے پر مزید علاقے سیل کئے جائیں گے۔
جی نائن ٹو، جی نائن تھری، کراچی کمپنی مرکز ، آئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور ،آئی ٹین ون، آئی ٹین ٹو ،آئی ایٹ مرکز، آئی ٹین مرکز سیل کرنے کے بعد اب جی 7 ون ، جی 6 ٹو ، جی 6 ون، اور آئی 10 فو کے سیکٹرز بھی آج سیل کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق چند روز میں ان علاقوں سے 40 سے زائد کیس اور 25 اموات رپورٹ ہوئیں ،شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی خریداری کیلئے 36 گھنٹے دئیے گے۔
ا سمارٹ لاک ڈاون کے تحت راولپنڈی میں راول ٹاؤن کے صادق آباد،اقبال ٹائون، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد، کری روڈ جبکہ کینٹ میں غوثیہ چوک، ٹنچ بھاٹہ ،پیپلز کالونی اور دیگر علاقے سیل ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔