کورونا وائرس :ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

اسلام آباد:کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں ایک دن میں ایس او...
شائع 24 جون 2020 11:24am

اسلام آباد:کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں ایک دن میں ایس او پیز کی 8382خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،862 دکانوں اور 9 انڈسٹریل یونٹ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سیل و جرمانے عائد کئے گئے۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے، 24گھنٹے میں ملک بھر میں 8382ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جن پر جرمانہ بھی کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،24گھنٹے میں 862 مارکیٹ، دکانیں اور 9 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے، ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1437 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے ہوا. اسلام آباد میں ایس او پیز کی 30 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 22 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 5 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق،آزاد کشمیر میں ایس او پیز کی 596 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 65 مارکیٹ، دکانیں سیل، 256 گاڑیوں کو جرمانے ہوا جبکہ 24گھنٹے میں گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 194 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جس پر 60 مارکیٹ، دکانیں اور ایک انڈسٹری سیل ہوئی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گلگت بلتستان میں 59 ٹرانسپورٹرز پر بھی جرمانہ ہوا۔

این سی اوسی کے مطابق،پنجاب میں ایس او پیز کی 2227 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 402 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز پر جرمانہ کیا گیا، صوبے میں 718 گاڑیوں کو جرمانے ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،اسی طرح 24گھنٹے میں بلوچستان میں ایس او پیز کی 695 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے 68 مارکیٹ و دکانیں سیل کیں۔

این سی او سی کے مطابق،بلوچستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 282 ٹرانسپورٹرز کو بھی جرمانے ہوئے۔ سندھ میں ایس او پیز کی 761 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صوبے میں 34 مارکیٹ، دکانیں، 3 انڈسڑیزسیل، 5 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 3879 خلاف ورزیاں دیکھی گئیں اور 211 مارکیٹ، دکانیں سیل، 112 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیا گیا۔