کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری بے حال
کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، بعض علاقوں میں رات رات بھر بجلی غائب رہتی ہے، شہری دہائی دینے لگے۔
کراچی میں شدید گرمی میں بھی بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں 10سے 12گھنٹے بجلی غائب ہے۔
نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلشن اقبال،بلدیہ ٹاؤن ،کورنگی،لانڈھی،اورنگی ٹاؤن ،ناظم آباد،لیاقت آباد،ایف بی ایریا اور گلشن معمار سمیت متعددعلاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے،لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3سے5گھنٹےلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری کہتے ہیں نہ رات کو بجلی ملتی ہے اور نہ دن میں آتی ہےلیکن بل ہزاروں روپے کے آرہے ہیں۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فرنس آئل اور گیس کی مقدار میں کمی سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
توانائی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ ہرسال گرمیاں میں بجلی کی پیداوارمیں کمی کی وجہ گیس اورفرنس آئل کوقرار دیا جاتا ہےلیکن کے الیکٹرک گرمی کے آغاز سے قبل کوئی ایمرجنسی پلان ترتیب نہیں دیتی ،کے الیکٹرک کے پاس فرنس آئل ذخیرہ کرنےکاکوِئی مناسب بندوبست نہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔