کے الیکٹرک کا عملہ اسٹریٹ لائٹس کاٹتے ہوئے پکڑا گیا

کراچی :کے الیکٹرک کا عملہ گلستان جوہر میں اسٹریٹ لائٹس کاٹتے...
شائع 24 جون 2020 12:02pm

کراچی :کے الیکٹرک کا عملہ گلستان جوہر میں اسٹریٹ لائٹس کاٹتے ہوئے پکڑا گیا ۔

گلستانِ جوہر یوسی27 کے چیئرمین احترام الحق نے رات گئے کےالیکٹرک کے عملے کو اسٹریٹ لائٹس کاٹتے ہوئے پکڑ لیا۔

احترام الحق کا کہنا تھا کہ لیٹر کے بغیر کے الیکڑک کا عملہ علاقے میں آکر اسٹریٹ لائٹس کیسے کاٹ سکتا ہے، کے الیکٹرک پرائیویٹ ادارہ ہے اور سرکاری چیزیں کیسے اتار رہا ہے۔

یوسی چیئرمین نے کہا کہ اندھیرے کے باعث ٹریفک حادثات جرائم کے وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

احترام الحق کا مزیدکہنا تھا کے الیکٹرک کو اگر کوئی لائٹس اتارنی ہے تو پہلے یو سی آفس کے علم بات لائی جائے، یہ لائٹس عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی ہے اور کراچی کی مختلف شاہراہوں اور گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس بلدیاتی نمائندوں کے جانب سے لگوائی گئی تھیں۔