پاکستان نے 4 بھارتی شہریوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا
اسلام آباد:پاکستان نے 4 بھارتی شہریوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق،پاکستان نے بھارتی دہشتگردوں سے متعلق اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا، وینو مادھا ڈونگارا، ایجو ئے مسٹری،گوبندھا پٹنائیک اور انگارا آپا جی کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ چاروں افراد ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور دیگر دہشتگرد گروہوں سے منسلک ہیں، پاکستان نے بھارتی دہشتگردوں کو عالمی فہرست میں شامل کرنے کیلئے یو این کو 2019 میں خط لکھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وینو مادھا ڈونگارا کو دہشتگرد قرار دینے پر اعتراض کیا گیا، امید ہے دیگر تینوں نام اقوام متحدہ کی پابندی لسٹ میں شامل کئے جائیں گے۔
پاکستان کی سعودی عرب پرمیزائل حملےکی مذمت
دوسری جانب پاکستان نے سعودی عرب پرمیزائل حملےکی مذمت کرتےہوئے کہا کہ حملےکےکامیاب دفاع کوسراہتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان حوثی ملیشیا پرحملےروکنے پر زوردیتا ہے،سعودی عرب کی حمایت کااعادہ کرتےہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔