لاہور میں کورونا سے متاثرہ 7علاقوں کو مکمل بند کرنے کا اعلان
لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ شہر کے 7علاقوں کو مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، لاک ڈاؤن کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن وقت کی اہم ضرورت ہے،حکومت اس موذی وبا کے حوالے سے ہر طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ لاہور میں کورونا کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے، جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا تھا وہاں صورتحال میں بہتری آ رہی ہے،مزید 7علاقوں میں بھی ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے،ڈی ایچ اے، گلبرگ، گلشن راوی، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤ ن، ماڈل ٹاؤن اور والڈ سٹی آج رات 12بجے سے ایک ہفتے تک مکمل بند رہیں گے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پلازمہ بینک بنا دیا گیا ہے، صحتیاب ہونے والے مریض 5لاکھ روپے تک پلازمہ فروخت کر رہے ہیں جو ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں وینٹی لیٹرز، ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئی سی یو سمیت بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔