کراچی طیارہ حادثہ: بغیر شناخت لاش ورثا کو دیے جانے کا انکشاف

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبدالقیوم اشرف کی میت کی شناخت اب ہوئی ہے۔
شائع 24 جون 2020 06:56pm
اے پی پی
اے پی پی

کراچی طیارہ حادثہ کیس میں بغیر شناخت کئے لاش ورثا کو دیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ڈی این اے کی ناقص رپورٹس کا پول کھل گیا۔ فلائٹس ٹور عبدالقیوم اشرف کے گھر جو پہلے میت پہنچائی گئی وہ کسی اور کی نکلی۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبدالقیوم اشرف کی میت کی شناخت اب ہوئی ہے۔

پی آئی اے نے فلائٹس ٹور کے رشتہ داروں کو آگاہ کردیا۔پہلے کسی اور کی میت عبدالقیوم کے رشتے داروں کو دی گئی لیکن اب کہا گیا کہ عبدالقیوم کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت اب ہوئی۔ پہلے کسی اور کی میت دی گئی تھی۔

اہلخانہ نے جنازہ پڑھ کر دفنا دیا اب وہ میت نکال کر کراچی کسی اور کو دی جائے گی۔ عبدالقیوم کی میت کراچی سے لاہور چار بجے پہنچے گی اور نمازہ مغرب کے بعد لاہور میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔