'وباء کے دوران تین ارب روپےمختلف خریداریوں پر خرچ کیے'

انہوں نے کہا نیپا چورنگی اسپتال دسمبر میں مکمل فعال ہوجائےگا۔نیپاچورنگی انفیکشن ڈیزیزاسپتال کا پہلا فیز آئندہ ماہ مکمل ہوگا۔81آئسولیشن سینٹرز میں سہولیات فراہم کیں۔
شائع 24 جون 2020 07:24pm
صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو- فائل فوتو
صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو- فائل فوتو

صوبائی وزیر عزرا پیچہو کہتی ہیں کورونا وائرس کی وباء کےدوران تین ارب روپے کی رقم مختلف خریداریوں پر خرچ کی۔ سول اسپتال کراچی،لیاری اسپتال میں آئی سی یو،ایچ ڈی یو کےقیام پر 210 ملین روپے خرچ کیے۔

انہوں نے کہا نیپا چورنگی اسپتال دسمبر میں مکمل فعال ہوجائےگا۔نیپاچورنگی انفیکشن ڈیزیزاسپتال کا پہلا فیز آئندہ ماہ مکمل ہوگا۔81آئسولیشن سینٹرز میں سہولیات فراہم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ المیہ ہےکہ سندھ میں خواتین نرسنگ کےمشن سےمنسلک نہیں ہوتیں۔ہم بی ایس سی ایم ایس سی نرسنگ شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے تین لاکھ این 95ماسک،ایک لاکھ فیس شیلڈ خریدی ہیں۔ہر اسپتال بنیادی مرکز صحت کو حفاظتی کٹس دی جارہی ہیں