سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، دہشتگرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ کی حدود میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 24 جون 2020 09:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ کی حدود میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگر قیصر عباس کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ میں بھی شامل تھا جو ڈیرہ غازی خان میں حساس مقامات پر حملے کی پلاننگ میں مصروف تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد سے 2 دستی بم، پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔