صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان کی فیصل واوڈا سے الگ الگ ملاقات

ملاقاتوں میں سیاسی اور پارٹی امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی۔
شائع 24 جون 2020 10:23pm
وفاقی وزیر فیصل واوڈا- فائل فوٹو
وفاقی وزیر فیصل واوڈا- فائل فوٹو

صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے الگ الگ ملاقات کی جس میں سیاسی اور پارٹی امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی۔کراچی کی مسائل اورسیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔

صدرعارف علوی سے وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے ملاقات کی۔

فیصل واوڈا کے مطابق کراچی کے مسائل پر آگاہ کیا۔کراچی کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔دیامر بھاشا ڈیم کے ترقیاتی کام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی وفاقی وزیرفیصل واوڈا نےاہم ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سیاسی اور پارٹی امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اہم ملکی امورپربھی گفتگو ہوئی۔