ماہر تعلیم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ پروفیسر مغیث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے بانی اور ماہر تعلیم پروفیسر مغیث الدین شیخ کی بھی کورونا وائرس جان لے گیا۔ نجی ہسپتال میں چند روز سے پروفیسر مغیث کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث زیرعلاج تھے۔ وینٹیلیٹر پر انہیں طبی امداد دی جارہی تھیں مگر حالت میں بہتری نہ ہونے پر وہ آج دم توڑ گئے۔
پروفیسر مغیث نے بطور ڈین سوشل سائنسز اور ڈائریکٹر ابلاغیات خدمات سرانجام دیں۔
پروفیسر مغیث الدین شیخ چرسومین ہال کونسل بھی رہے اور ایک نجی یونیورسٹی میں ڈین علوم ابلاغیات بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔