پاکستان میں کوروناکیسزکی تعداد192,970 ہوگئی ، 3903 افراد جاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 192970ہوگئی جبکہ3903افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار044نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 92ہزار970ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 25جون بروزجمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1920نئے مریض سامنے آئےجبکہ95ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1655،اسلام آباد میں 227 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے38کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 86،اسلام آباد میں7اورآزاد کشمیر میں 2مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد74ہزار070ہوگئی جبکہ پنجاب میں71ہزار191افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں23ہزار887،بلوچستان میں9ہزار817،اسلام آباد میں11ہزار710، گلگت بلتستان میں1365اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے930کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید148 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد3903ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1602افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 1161،خیبرپختونخوا میں 869،اسلام آباد میں115،بلوچستان میں108اور آزاد کشمیر میں 25اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 23ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 07ہزار 760مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3553افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد81 ہزار307ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار835کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار044افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ71ہزار976افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔