اس وقت تک وزیررہوں گاجب تک وزیراعظم کااعتماد حاصل ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا...
شائع 25 جون 2020 09:57am

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت تک وزیررہوں گا جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے،کسی اورکی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

فوادچوہدری نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کسی اور کی خواہش پراستعفیٰ دینےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا ،سیاست کمزوردل حضرات کا کھیل نہیں۔