Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

کورونا مرض کے علاج میں کونسا وٹامن معاون ہے؟

قوت مدافعت کی مضبوطی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ناگزیر ہے اور...
شائع 25 جون 2020 10:34am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قوت مدافعت کی مضبوطی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ناگزیر ہے اور اب تک درجنوں تحقیقات میں سائنس دان لوگوں کو ہدایت کر چکے ہیں کہ وہ قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں معاون غذائی اشیاء و عوامل کو اپنائیں۔

قوتِ مدافعت کو مظبوط کرنے میں پوری نیند بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن تحقیق کاروں نے اُس وٹامن کا بھی پتہ لگا لیا ہے جو کوروناوائرس سے بچاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

وٹامن ڈی کا استعمال کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچا سکتا ہے۔ اب یورپی ملک بیلجیم کے سائنس دانوں نے بھی وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کو کورونا وائرس سے لڑنے کا آسان اور سستا طریقہ قرار دے دیا ہے۔

ہزاروں لوگوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی تھی ان میں کورونا وائرس کی علامات سنگین ہونے کا خطرہ 5 گنا زیادہ تھا۔

انڈونیشیئن ماہرین نے بھی اس تحقیق میں وٹامن ڈی کو کورونا وائرس کے حوالے سے ’لائف سیور‘ قرار دیا ہے

برسلز فری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں ان میں کورونا وائرس کی علامات زیادہ سنگین ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div