Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امریکی جنگی طیارے ایف 35 اے سے نیوکلر بم گرانے کی تصویر جاری

امریکا نے جدید ترین F-35A جنگی طیارے سے ایٹم بم فرضی طور پر گرانے ...
شائع 25 جون 2020 10:48am
ایف 35 اے طیارے سے فرضی نیوکلئیر بم گرانے کی پہلی تصویر
ایف 35 اے طیارے سے فرضی نیوکلئیر بم گرانے کی پہلی تصویر

امریکا نے جدید ترین F-35A جنگی طیارے سے ایٹم بم فرضی طور پر گرانے کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق F-35A لائٹننگ ٹو اسٹیلتھ طیارے نے مشق کے دوران تھرمو نیوکلیئر گریویٹی بم گرایا۔

یہ پرواز کیلی فورنیا کے ایڈورڈز ایئر فورس بیس کے اوپر سے کی گئی۔

اس پچاس کلو وزنی بم کو جہاز کے اندرونی حصے میں بھی رکھا جا سکتا ہے تاکہ اس کی اسٹیلتھ صلاحیت بھی پوری طرح برقرار رہے۔ اگلے مرحلے میں یہ مختلف وزن کے ایٹم بم گرانے کا تجربہ کرے گا۔

یہ واحد طیارہ ہے جو نہ صرف ایٹمی میزائل بلکہ دیگر روایتی اسلحہ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ واحد طیارہ ہے جو نہ صرف ایٹمی میزائل بلکہ دیگر روایتی اسلحہ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ دنیا کا جدید ترین جنگی طیارے سے فرضی ایٹم بم گرانے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایف 35 دنیا کا واحد طیارہ ہے جو نہ صرف ایٹمی میزائل بلکہ دیگر روایتی اسلحہ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں امریکی دفاعی حکام کی جانب سے طیارے کو ایٹم بم گرانے کے استعمال کیلئے مزید مضبوط اور کار آمد بنانے کیلئے مزید تجربات کیے گئے ہیں۔

طیارے کی صلاحتیوں سے متعلق امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں اس طیارے کو نیوکلر سرٹیفیکیٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پانچویں جنریشن کے حامل اس طیارے پر نیوکلیئر بم کی صلاحیت بڑھانے کا آغاز گزشتہ سال 2019 میں کیا گیا تھا۔

ایف 35 کی بم گرانے کی حالیہ نئی تصاویر ایف 35 جوائنٹ پروگرام آفس کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جو اس طیارے کی معاونت میں اس کی صلاحتیوں کو جانچ کرتا ہے۔

ادارے کی جانب سے بم گرانے کی تاریخوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات میں طیارے اڑانے والے کچھ پائلٹس کے نام بھی ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم کچھ پائلٹس کے ناموں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div