نیپرا: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا نوٹس
نیپرا نے نے حیسکو اور سیپکو کے زیر انتظام علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کے زائد بل وصول کرنے کے معاملے پر نوٹس لے لیا ۔ حیسکو اور سیپکو کو تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے حیسکو اور سیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کے زائد بل وصول کرنے کے معاملے پرنوٹس لے لیا ۔
اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے حیسکو اورسیپکو کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔
بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ صارفین زائد بجلی بل کی شکایات نیپرا کے ریجنل آفس حیدر آباد اورسکھر میں جمع کروا سکتے ہیں یا اپنی شکایات نیپرا کی ویب سائٹ پر بھی آن لائن درج کروا سکتے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔