کورونا، آن لائن کلاسز، طالبعلموں کو مشکلات

کورونا وائرس کےخدشے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد آن لائن...
شائع 25 جون 2020 06:59pm

کورونا وائرس کےخدشے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد آن لائن کلاسز شروع تو ہوگئیں لیکن طلباء کو اس نئے طرز تعلیم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا کی معیشت ہی نہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں تین ماہ سے معطل تعلیمی سلسلے کو پھر سے جوڑنے کے لیے جامعات نے آن لائن کلاسز کا آغاز تو کردیا لیکن نئے تدریسی عمل نے طلباء کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔

لوڈشیڈنگ،انٹرنیٹ،سرورز کے ڈاؤن ہوجانے کے باعث آن لائن کلاس میں خلل پیدا ہوجاتا ہےجو وجہ کئی طلباء کی اپ لوڈ کی گئی اسائمنٹس کے ضیاع کی۔

جامعات کی ویب سائٹس پر صرف لیکچرز اپ لوڈ کرنے سے تعلیمی سال بچانا ممکن نہیں،محکمہ تعلیم کو کورونا کے ساتھ چلنا ہے تو بہت کچھ کرنا ہوگا۔