کراچی میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ

کے الیکٹرک نے کراچی میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی...
شائع 25 جون 2020 10:36pm

کے الیکٹرک نے کراچی میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ اوور بلنگ کرکے شہریوں سے پیسے بٹورے جارہے ہیں۔ لیکن کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں۔ ایم کیوایم نے معاملے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

کے الیکٹرک ناکارہ ہوگئی۔ گرمی میں کراچی والوں کو رلا ڈالا۔ مختلف علاقوں میں دس سےسولہ گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ۔ شہری کہتے ہیں پہلے بجلی جانے کا وقت ہوتا تھا اب تو آنے کا وقت نہیں۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کےخلاف ایوان سےواک آوٹ کردیا۔

ادھر سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی، ایوان بیس منٹ تک اندھیرے میں ڈوبا رہا۔

کراچی کے شہری سوال کرتے ہیں کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو کما کر دینے والا شہر آخر کب تک یونہی یتیم رہے گا۔