شیخ رشید کورونا سے صحت یاب،ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج
راولپنڈی :کورونا وائرس کا شکار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد...
راولپنڈی :کورونا وائرس کا شکار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد صحت یاب ہو گئے ، ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہو کر گھر پہنچ گئے۔
وفاقی وزیرشیخ رشید احمد 11 جون سے ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے ، 7 جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے ۔
گزشتہ روز شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا، جو منفی آیا ، کورونا سے صحت یاب ہونے پر وفاقی وزیر کو اسپتال سے آج ڈسچارج کیا گیا۔
اس موقع پر شیخ رشید نے اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کورونا مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف بھی کی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔