کراچی :لیاری ایکسپریس وے پل سے کار نیچے جا گری،4افراد جاں بحق
کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پل سے کار نیچے جا گری، حادثے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔
کراچی میں لیاری کے علاقے میراناکہ کے قریب رات گئے لیاری ایکسپریس وے پل سے کار نیچے جا گری، حادثے میں فٹ پاتھ پر موجود 4افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والا شخص لیاری کے ہی رہائشی ہیں جبکہ گاڑی میں بچے سمیت 3افراد سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس نے ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حادثے کے بعد کار میں سوار بچے کو اہلخانہ ہمراہ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے ڈرائیور نے بیان میں بتایا کہ سڑک پر اچانک کوئی چیز سامنے آ گئی جسے بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔