کوروناکیسز میں اضافہ:اسلام آبادکے آج مزید 2علاقے سیل کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت کے آج...
شائع 26 جون 2020 01:01pm

اسلام آباد:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت کے آج مزید 2علاقے سیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا کہ کورنا کیسز بڑھنے کی شکایات پر آج مزید 2رہائشی علاقے سیل کئے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کےغوری ٹاؤن فیز فور اور فائیو کوآج شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا۔ سیل ہونے والے علاقوں میں صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیا خورد نوش والی دکانوں کو مخصوص اوقات کیلئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے متعدد علاقے سیل ہیں ،اسمارٹ لاک ڈان کے تحت علاقے سیل کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت وفاقی دارالحکومت کے 10 رہائشی سیکٹرز اور 3 تجارتی مراکز سیل کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے 22 علاقے سیل ہیں ۔