بلاول بھٹوکاشہبازشریف سےٹیلی فونک رابطہ،اے پی سی بلانے پر اتفاق

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...
اپ ڈیٹ 26 جون 2020 03:35pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماوں نے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا،بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے قومی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے، اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی مشاورت کی۔

قائد حزب اختلاف نے آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بلاول بھٹو سے ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔