'ایل اوسی پر مشکل زندگی گزارنےوالوں کی مدد پرفخرہے'
وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ایل اوسی پر مشکل زندگی گزارنےوالوں کی مدد پرفخرہے۔ایک لاکھ38ہزار خاندانوں کواحساس پروگرام کےتحت پیسےملیں گے۔آزادکشمیر میں 12لاکھ افرادکوصحت کارڈ بھی دیاجائےگا۔ صحت کارڈکےذریعے10لاکھ تک کاعلاج کرایاجاسکےگا۔
وزیر اعظم نے کہا بیماری سےایک خاندان کا پورا بجٹ بگڑ جاتا ہے۔پورےآزادکشمیراورضم شدہ اضلاع کےعوام کوصحت کارڈدینگے۔
انہوں نے کہا بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہی ہے۔کمسن بچوں کو پکڑ کرجیلوں میں ڈال دیاگیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نفسیاتی مریض ہیں۔مودی بھی ہٹلر کی نازی پارٹی جیسے کام کررہاہے۔آر ایس ایس نےہٹلرکی نازی پارٹی کامنشوراپنایاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا۔مقبوضہ کشمیر میں لوگ برے حالات سےگزررہےہیں۔کوئی طاقت بھی کشمریوں کےجذبےکوختم نہیں کرسکتی۔پوری دنیاکوکشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کرونگا۔
انہوں نے کہا5اگست کو پوری دنیا کو بھارتی مظالم سےآگاہ کرینگے۔آزادی مارچ کےذریعےکشمیرکاز کومتاثر کیاگیا۔ مشکلات کےباوجودکشمیر،گلگت،بلوچستان اور خبیرپختونخوا کابجٹ بڑھایاہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔