مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی چینی سفیر سے ملاقات
مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیرنےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،کورونا کے عالمی سطح پرمعیشت اورسوشل اثرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مشیرخزانہ حفیظ شیخ سے چینی سفیرنے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورتعاون کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔کورونا وباء کے عالمی سطح پرمعیشت اور سوشل اثرات پر بھی بات چیت کی گئی ۔کم آمدنی والے طبقے سمیت مختلف شعبوں کےلئےدیے گئے ریلیف پیکیج پرگفتگوہوئی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سی پیک سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دورشروع ہوگا۔سی پیک کے مشترکہ مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔
چینی سفیرکا کہنا ہے کہ چین مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا ۔ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔