'پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پرخود دھورہے ہیں'
وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پرخود دھورہے ہیں ۔آٹا،چینی چوروں کا گھیراؤ ہونا چاہیئے۔نوجوان،بچے مررہے ہیں لیکن ہم کورونا کے ٹیکے چار گنا قیمت پر بیچ رہے ہیں۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے کورونا سے صحتیابی کے بعد راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا چارخودکش حملے ہوئے لیکن اس طرح کی بیماری نہیں دیکھی میں بدلا ہوا شیخ رشید ہوں۔نوجوان،بچے مررہے ہیں لیکن ہم کورونا کے ٹیکے چار گنا قیمت پر بیچ رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پرخود دھو رہے ہیں ۔اختر مینگل کہیں نہیں جارہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی مضبوط توانا آوازنہیں ہے۔ایسا وقت آ رہا ہے کہ حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان بہت رابطے بننے جا رہے ہیں،یہ ملک محاذ آرائی برداشت نہیں کر سکتا۔آٹا چینی کی قیمتیں کم ہونی چاہئےب،ان چوروں کا گھیراؤ ہونا چاہیئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کا کریڈیٹ عمران خان اورآرمی چیف کو جاتا ہے ایک لاکھ لوگوں کے روزگارکا ٹینڈر آنے والا ہے۔چین سے ایک معاہدہ کیا ہے کہ ریلوے کی بھی ایک ہائی ٹیک یونیورسٹی کیرج فیکٹری کے ساتھ بنائے جائے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔