Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

طالبان کو روس کی جانب سے انعامات دیے جانے کا انکشاف

نیویارک: امریکی فوج پر حملوں کے لیے طالبان کو روس کی جانب سے...
شائع 27 جون 2020 11:19am

نیویارک: امریکی فوج پر حملوں کے لیے طالبان کو روس کی جانب سے انعامات دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

روس کی طرف سے افغانستان میں جاری جنگ کو مبینہ طور پر بڑھاوا دینے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب جب امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی، تب تب روس سے انعامات پانے والے جنگجوؤں کو امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی ترغیب ملی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے افغانستان میں جنگجوؤں کو امریکی فوج پر حملوں کے عوض انعامات دیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کرتے تو اسی دوران امریکی فورسز پر حملے شروع ہو جاتے جوکہ روس کی جانب سے جنگجوؤں کو دیے جانے والے انعامات کے باعث ہوتے، ان حملوں کی بدولت افغان امن سے متعلق ہونے والی گفتگو تعطل کا شکار ہو جاتی رہی ہے۔

اخبار نے متعلقہ حکام کی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس صورت حال سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے جوابی کارروائی کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکی اخبار نے کریملن کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کو ابھی تک ان الزامات کا علم نہیں ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روس کی افغانستان میں جہادیوں کے ہاتھوں بدترین شکست کے وقت افغانستان میں جہادیوں کو واشنگٹن کی مدد حاصل تھی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں امریکی فورسز پر حملوں میں طالبان کی مدد کرنے سے جڑے روس کے مفادات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ روس امریکہ کو افغانستان میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div