حکومت کا کرتارپور گوردوارہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نےسکھ زائرین کے لیے کرتار پور صاحب...
شائع 27 جون 2020 12:00pm

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نےسکھ زائرین کے لیے کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دنیا میں عبادت گاہیں کھولی جارہی ہیں، پاکستان بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 29 جون کو کھول دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث کرتار پور راہداری کو عارضی طور پر زائرین کے لیے بند کردیا تھا جسے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ اختیار کریں۔