پیٹرولم قیمتوں میں اضافہ،شہری نالاں
پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں ،پیٹرول اور ڈیزل نے سنچری کرڈالی ۔
شہری حکومتی فیصلے پر شدید نالاں کہتے ہیں یہ کیسی منطق سستا ہونے پرنایاب اور قیمتیں بڑھیں تو دستیاب ۔ کورونا وبا کے حالات میں یہ بم نہیں اس سے بھی بڑی آفت ہے ۔
کچھ عرصے کا ریلیف پھرپیٹرولم بم گرا دیا گیا، پیٹرولم اورڈیزل کی سنچری مکمل ہوگئی، شہری حکومتی اقدامات سے شدید نالاں ہیں۔
مہینہ ختم سے پانچ روزقبل پیٹرولمیم مصنوعات میں ریکاڈ اضافے پرشہری شکوہ کررہے کہ سستا کرنے پر توپیٹرول نایاب ہوجاتا ہے لیکن راتوں رات مہنگا ہونے پرفوری عملدرآمد بھی اور فراہمی بھی شروع ہوجاتی ہے۔
پاکستان میں25 مارچ سے یکم جون تک پیٹرولم37روپے7پیسے فی لٹرسستا کیا تاہم ایک ہی 25 روپے سے زائد اضافے نے شہری کا بھی پارہ ہائی کردیا۔
کورونا وباء کے دورمیں حکومت کا حالیہ اقدام نہ صرف مشکلات میں اضافہ کا باعث بنے گا بلکہ مہنگائی کا طوفان بھی آنے کوہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔