پنجاب: کورونا، 24 گھنٹے میں 1 ہزار 147 کیسز رپورٹ
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار ایک سو تینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔
مریضوں کی تعداد باہتر ہزارآٹھ سو اسی تک پہنچ گئی ہے۔مزید ستائیس اموات بھی ہوئیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے میں مریض بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار ایک سو تینتالیس افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی ہے۔
صوبے میں بہتر ہزار آٹھ سو اسی افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔لاہور میں نئےکیسز کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی لیکن چوبیس گھنٹوں کے دوران چارسوترانوے نئے مریض رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد سینتیس ہزار پانچ سو پچہتر تک پہنچ گئی ۔
راولپنڈی میں دوسوپچاس ،گوجرانوالہ میں ساٹھ، فیصل آباد میں ستاون اور ملتان میں بیالیس افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی۔صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مرض کا شکار مزید چھیاسی افراد دم توڑ گئے جس کے باعث مجموعی طور پر ایک ہزار چھ سو چھپن افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے چارلاکھ سترہزارپانچ سو سات افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی مرض کی شرح اکیس فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ اکیس ہزار تین سو چالیس افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔