پیٹرول کی نئی قیمت ناقابل قبول
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے حکومت...
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے پیٹرول کی نئی قیمت کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامیوں میں ایک اور اضافہ ہوگیا،حکومت معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد شہریوں اور اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔