Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 202,955 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 28 جون 2020 11:21am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد202,955ہوگئی جبکہ4,118افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار072نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ02ہزار955ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال آج 28جون بروزاتوار کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1535نئے مریض سامنے آئےجبکہ19ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 1322،اسلام آباد میں189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے24کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 17 اوراسلام آباد میں2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد78ہزار267ہوگئی جبکہ پنجاب میں74ہزار202افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں25ہزار380،اسلام آباد میں12ہزار395، بلوچستان میں10ہزار261 ،گلگت بلتستان میں1423اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1027کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید83مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4118ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1673افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1243،خیبرپختونخوا میں 914،اسلام آباد میں122،بلوچستان میں114اور آزاد کشمیر میں 28اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 24ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 06ہزار 213مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2805مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 5718افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد92ہزار624ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران25ہزار013کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار072افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ39ہزار153افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق، ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1562 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 502 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div