Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کراچی کا موسم ایک بارپھر تبدیل ، مطلع جزوی ابرآلود

کراچی :شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، مطلع جزوی...
شائع 28 جون 2020 11:09am

کراچی :شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، مطلع جزوی ابرآلود ہے، تیز ہوا چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

شہر قائد میں صبح سے ہی آسمان پر بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے گرمی بھی کم ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

کراچی کا موسم بہتر ہونے پر گرمی سے ستائے شہر کے باسیوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی بھی ریکارڈ کی گئی ،آج شام میں بھی شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div