Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایس او پیزکی 7ہزار سےزائد خلاف ورزیاں،ہزاروں گاڑیاں اوردکانیں سیل

اسلام آباد: کورونا کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کی...
شائع 28 جون 2020 11:53am

اسلام آباد: کورونا کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ایک دن میں ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،ہزاروں گاڑیاں اور دکانیں سیل اور جرمانہ اور کیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد جاری ہے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار 288 حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی،کارروائی کے دوران 1070 سے زائد دکانوں اور1234 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ اور سیل کیا گیا۔

اسلام آباد میں 16 خلاف ورزیوں پر 14 دکانوں اور دو ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی گئی۔

پنجاب میں ایک دن کے دوران 2 ہزار 172 ، سندھ 489 ، خیبرپختونخوا3252 ، بلوچستان 786، آزاد کشمیر میں 390 اور گلگت بلتستان میں 183ہیلتھ گائیڈ لائنڈ کی خلاف ووزیاں رپورٹ ہوئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div