Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے عناصر کو حساب دینا پڑے گا،عثمان بزدار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں...
اپ ڈیٹ 28 جون 2020 12:34pm

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں،ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے عناصر کو حساب دینا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کے ادوار میں بے حساب کرپشن کو قوم ابھی تک نہیں بھولی،کرپٹ عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں، سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوفزدہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔

عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے،انتہائی نازک مرحلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی، وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اجتماعی فیصلے کئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div