Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

اپوزیشن جماعتیں اےپی سی بلاناچاہتی ہیں توشوق پوراکرلیں،گورنرپنجاب

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی...
اپ ڈیٹ 28 جون 2020 12:36pm

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بلانا چاہتی ہیں توشوق پورا کر لیں، حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانےوالی نہیں، اپوزیشن کی اے پی سی کا جو حشر ماضی میں ہوتا رہا، اب بھی وہی ہوگا۔

پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد اور تحریک کشمیر یورپ کے صدر چوہدری غلام غوث سے گورنر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیساں حکومت کیلئے نہیں، خود ان کیلئے سیاسی خطرہ ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے ذاتی مفادات کیلئے ہیں، کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، جولائی میں وبا میں مزید شدت آسکتی ہے۔

چوہدری سرور نے اس موقع پر پرتگال کے سفارتخانے اور ویزہ سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیر خارجہ کے سامنے اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div