Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

شوگرانکوائری کمیشن سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:شوگر انکوائری کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے...
شائع 28 جون 2020 01:50pm

اسلام آباد:شوگر انکوائری کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے شوگر انکوائری کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں حکومت نے مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا، دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کا بھی کوئی ذکر نہیں ۔

درخواست میں شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکی کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے ،شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div