Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 209,337 ہوگئی

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2020 09:40am

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد209,337ہوگئی جبکہ4,304افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار846نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ09ہزار337ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 30جون بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید871نئے مریض سامنے آئےجبکہ47ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 723،اسلام آباد میں132 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 46 اوراسلام آباد میں1مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81ہزار985ہوگئی جبکہ پنجاب میں75ہزار501افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں26ہزار115،اسلام آباد میں12ہزار775، بلوچستان میں10ہزار426 ،گلگت بلتستان میں1470اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1065کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید118 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4304ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1727افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1343،خیبرپختونخوا میں 935،اسلام آباد میں128،بلوچستان میں119اور آزاد کشمیر میں 28اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 24ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 06ہزار 530مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2,689مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,096افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد98ہزار503ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار930کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار846افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ83ہزار092افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div