Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لاہور میں کورونا کے باعث سیل علاقوں میں ایس او پیزکی خلاف ورزیاں

لاہور میں کورونا وائرس کے باعث سیل کئے گئے علاقوں میں ایس او...
شائع 30 جون 2020 09:42am

لاہور میں کورونا وائرس کے باعث سیل کئے گئے علاقوں میں ایس او پیزکی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،شہریوں کی لا پرواہی اور انتظامیہ کا غیر ذمہ دارانہ رویہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں رکاوٹ بن کر رہ گیا ۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں کہنے کو تو کورونا کے نام پر 39 علاقے سیل کئے گئے ہیں لیکن وہاں کورونا سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے ایس او پیزکی پرواہ عوام کو ہے نہ انتظامیہ کو، کورونا کے بڑھتے کیسز سے بے نیاز ہو کر شہری اپنے معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بعض لوگوں کے خیال میں شہریوں کے غیر سنجیدہ رویے اور بے احتیاطی کی بڑی وجہ تعلیم و شعور کی کمی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کا ایک طبقہ ابھی بھی کورونا وائرس کے وجود کو ماننے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایسی دکانیں بھی کھلی ہیں جنہیں اجازت نہیں دی گئی ، دوسری جانب لوگ بھی بچوں کے ساتھ باہر نکل رہے ہیں جو پولیس اور انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div